وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ اور آئی پی پیز سے متعلق دستاویزات نیب کے پاس ہیں جن پر 70 دنوں میں کلین چٹ نہ ملی تو معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر کا کہنا تھا یہ کہنا غلط ہوگا کہ نیب حکومت کی کارکردگی پر اثرانداز نہیں ہو رہا، نوکر شاہی کے خدشات ہیں اور اکثر ان کے قلم منجمد ہو جاتے ہیں
تابش گوہر کے مطابق اس سے پہلے نیب نے واضح طور پر کہا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں اور ان کو ادائیگیوں اور ڈیفالٹ سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے 18 فروری کو بھی آئی پی پیز سے متعلق معاہدوں میں کسی قسم کی بےضابطگیاں ڈھونڈنے کی رپورٹس کی تردید کی تھی۔
تابش گوہر کا کہنا تھا وفاقی وزارت خزانہ اور آئی پی پیز سے متعلق دستاویزات نیب کے پاس ہیں جن پر 70 دنوں میں کلین چٹ نہ ملی تو معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔