اسلام آباد: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اسلام  آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔

ویڈیو اسکرین گریب

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مجاہد انور خان کو سلامی دی جس کے بعد مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سونپی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ،  اس کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ویڈیو اسکرین گریب

انہوں نے کہاکہ 40 سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لیےباعث اعزاز ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔

Previous articleکراچی ایٹمی بجلی گھر کینپ ٹو نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگیا
Next articleرمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ