مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی رات سے ملک میں داخل ہوگا اور اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا اور منگل تک موجود رہے گا۔

پیر اور منگل کو خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام یا رات سے پیر تک بلوچستان کے مختلف علاقوں، سندھ میں شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے منگل تک کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

گذشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 4، کالام منفی 2 اور گوپس میں 0، استور 1، مالم جبہ 2، راولاکوٹ 4، قلات، دیر، چترال ، سرینگر 5، گڑھی دوپٹہ 6، کوئٹہ، گلگت 7، مری، ایبٹ آباد 8، مظفر آباد 10، اسلام آباد، سیدو شریف 11، پشاور 14، جموں 15، لاہور، بہاولپور، ساہیوال 17، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، فیصل آباد 18، تربت، جیوانی 19، سکھر، حیدرآباد، نوابشاہ، سبی 20، کراچی 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Previous articleاین اے 249 میں ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا
Next articleپورا گھر تیار کر کے 14 لاکھ روپے میں کم آمدنی والوں کو دیا جائیگا: شہباز گل