احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کےجج محمد بشیر کے عملے کے نائب قاصد عبد الماجد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جج محمد بشیر نے عدالت اور چیمبر کو فوری ڈی انفیکٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

جج محمد بشیر نے ہدایت کی ہے کہ کورٹ عملے کی تعداد بھی کم کی جائے۔

Previous articleالیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان
Next articleایران کیساتھ جوہری مذاکرات بحال ہو چکے، امریکا غیر قانونی پابندیاں ہٹائے، چین