’موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔

سوہائے علی ابڑو کو فلموں میں ان کی بولڈ پرفارمنس اور گانوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے، ان کی پہلی فلم ’انجمن‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جو ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک تھی۔

سوہائے علی ابڑو نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ’من جلی‘ 2012 میں ریلیز ہوا۔

 

Previous articleپیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کردیا
Next articleپینٹاگون کے سربراہ کا غیر اعلانیہ دورہ کابل میں اشرف غنی سے ملاقات