انسداد دہشت گردی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کے ملزمان کی مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ہٹانے کا حکم سناتے ہوئے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم مدثر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔

Previous articleمسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں: وزیراعظم
Next articleکورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، علمائے کرام بھرپور کردار ادا کریں، معاون خصوصی