پنجاب میں شورکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، صفدرآباد، ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں بھی ابر رحمت برسا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔