پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی نے لکھا کہ الحمد للہ میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، دعاؤں اور سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، آپ جوان اور صحت مند ہو سکتے ہیں لیکن آپ انہیں دیکھیں جو بزرگ ہیں اور صحت کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔ اللہ آپ کو محفوظ رکھے۔

 

Previous articleنئے ایئر چیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال
Next articleریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے: وزیراعظم