سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ جاوید لطیف فیصلے سننے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔ لاہور پولیس نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو سگیاں پل سے گرفتار کیا۔
دوسری جانب پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محمد صفدر کی عدم موجودگی پر 22 اپریل کو فیصلہ موخر کیا تھا۔ نیب کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور خردبرد کی انکوائری کر رہا ہے۔