اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسم علی پاکستانی کھانوں کی دیوانی ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے ہمراہ  کلوتھنگ برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروانے والی خوبرو تُرک اداکارہ گلسم علی کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے روایتی لباس شلوار، قمیص اور دوپٹے میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔

 

 

گلسم علی کے بے شمار مداح پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر باقاعدگی کے ساتھ نا صرف فالو کرتے ہیں بلکہ اُن کی جانب سے ہر آنے والی نئی پوسٹ پر محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

پاکستانی معروف ڈیزائنر کی جانب سے جہاں گلسم علی کو اپنے کلوتھنگ برانڈ کے لیے ایمبیسڈر بنایا گیا ہے وہیں اُنہیں پاکستان کے روایتی کھانوں کا مزہ بھی چکھایا ہے۔

 

 

انسٹا گرام ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلسم علی پاکستان کا ہر دلعزیز پکوان نہاری، گلاب جامن، لڈو، برفی اور فنگر چپس چکھ رہی ہیں اور کھانوں کی تعریف بھی کر رہی ہیں۔

 

 

گلسم علی کی جانب سے نہاری سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ غذا بہت مرچ مسالے والی ہے مگر انہیں پسند آئی ہے جبکہ انہیں گلاب جامن کچھ خاص میٹھے نہیں لگے۔

گلسم علی کا برفی اور فنگر چپس سے متعلق کہنا تھا کہ یہ بہت لذیذ ہیں اور انہیں بے حد پسند آئے ہیں۔

Previous articleکورونا موسمی بیماری بن کر رہ جائے گی: اقوام متحدہ
Next articleفلور ملز ایسوسی ایشن کا گندم 1800 روپے من مقرر کرنے کا مطالبہ