الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ این اے 49 کی نشست پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی، ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ این اے 49 ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی، امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست8 اپریل کو جاری ہوگی۔

 

Previous articleایٹین خواتین کیلئے بہتر مواقع اور صنفی توازن قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے
Next article’ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں‘