الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے کسی افسر کے موجود نہ ہونے سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور متعلقہ افسران موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے جو 24 گھنٹے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Previous articleسینیٹ انتخابات: 37 نشستوں پر پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Next articleیوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں: شاہد خاقان عباسی