الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔

گزشتہ روز ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں، ڈی جی لاء نے عدالتی فیصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سپریم کورٹ نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینے کی رائے دی تھی۔

ادھر انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، سینیٹ انتخابات کیلئے کل میدان لگے گا۔ الیکشن کمیشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں غیر قانونی ہوں گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Previous articleسپریم کورٹ: اسلام آباد بار کی درخواست خارج، تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم
Next articleسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنانے کیلئے حمزہ شہباز بھی متحرک