امریکی کانگریس نے صدر جوبائیڈن کا 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظور کر لیا۔
خبرایجنسی کے مطابق کورونا ریلیف بل سے امریکیوں کووبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کورونا ریلیف بل اب دستخط کیلئےصدر بائیڈن کو بھیجا جائے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن جمعے کو کورونا ریلیف بل پر دستخط کریں گے۔