امریکا نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تمام مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی ترجمان سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Previous articleجہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع
Next articleپاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے، امریکی رکن کانگریس کا مطالبہ