امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے بعد پاکستانی روپے کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہونے کے بعد 153 روپے 33 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد قیمت 154 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 88 پیسے ہو گئی۔