مسافروں کو افطاری کی فراہمی کیلئے سول ایوی ایشن نے تجاویز تیار کرلیں۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر روزہ داروں کو افطار باکس دیئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن حکام نے سفارشات ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کر دیں۔ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔