وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو دی جانے والی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے سمری کابینہ نے منظور کرلی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی اور وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔

Previous articleرمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ
Next articleانڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو دکھ ہوا اور توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے، فواد چوہدری