وزیراعظم عمران خان نے ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔

Previous article‘پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، 2011ء سے بند کویت کے ویزے جلد جاری ہونگے’
Next articleپاکستان: کورونا سے 61 اموات، مثبت کیسز کی شرح 7.8 تک جا پہنچی