او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 23 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیداواری لاگت میں 27 ہزار 223 روپے فی میٹرک ٹن کمی کر دی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے، کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 300 روپے اور کمرشل سلنڈر 1250 روپے سستاہوگیاہے۔
تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے سے کم ہوکر 1272 روپے ہوگئی ہے کمرشل سلنڈر 6050 سے کم ہوکر 4800 روپے پر آگیاہے۔
چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایاکہ قیمت میں کمی کی وجہ ایل پی جی کی پیداواری لاگت میں کمی ہے،اوگرا نے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت 133 روپے مقررکی تھی۔