این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے مقامی عہدیدار امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو میدان میں اتارا ہے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔
جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔