قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 60 رنز درکار ہیں۔ بابر اعظم اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2 ہزار ٹی 20 انٹرینشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔

بابر اعظم اب تک 49 ٹی 20 میچز میں 48.50 کی اوسط سے ایک ہزار 940 رنز بنا چکے ہیں۔ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی 20 اننگز میں عبور کیا تھا۔ بابر اعظم دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی 20 انٹرینشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز بنائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ یاد رہے بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ فارم کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیرز میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Previous articleدورہ زمبابوے: محمد یوسف ٹیسٹ کرکٹرز کی ٹریننگ سے متاثر
Next articleشوگر کے مریضوں کا سحر و افطار میں ڈائٹ پلان کیا ہونا چاہیے؟ طبی ماہرین کی رائے