وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ ہے اور بدقسمتی سے ایسے قرضے لے لیے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں۔

اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے اور 2 ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے’۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے کرتارپور ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا تھا، امید ہے فراش ٹاؤن کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہوں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی تاہم اب قرضوں کے لیے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں لیکن بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں’۔

Previous articleپاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے کا معاملہ: برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط
Next articleسلیم مانڈوی والا پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ