برازیل میں ڈے کیئر سنٹر پر اٹھارہ سالہ چاقو بردار نوجوان کے حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

اٹھارہ سالہ ملزم نے ڈے کیئر سنٹر پر حملے کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں بچے شدید دہشت کا شکار ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈے کیئر سنٹر میں دو سال تک کے بچے موجود تھے۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹھارہ سالہ حملہ آور نے ڈے کئیر پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد خود کو بھی زخمی کرلیا، ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Previous article‘لوگوں کے رجسٹریشن کرانے کی رفتار میں اضافہ، تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی’
Next articleملتان: آم کی فصل پر بیماریوں کے حملے، پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ