برطانوی اخبار میں وزیراعظم عمران خان کا موسمیاتی تبدیلی پر لکھا گیا مضمون شائع ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے مضمون میں لکھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے مالی وعدوں کے ساتھ اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مون سون کا موسم پاکستان میں امید کے ساتھ خوف بھی لاتا ہے، گزشتہ برس پاکستان نے سو سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ بارشوں کا سامنا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ غیر معمولی بارش کے باعث میگا سٹی کراچی بھی کئی دن پانی میں ڈوبا رہا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مون سون کا مقابلہ کرنے کا عادی ہے لیکن گزشتہ برس جو بارشیں ہوئیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سائنسدانوں کے مطابق گرم ہوتے کرہ ارض کے باعث اب یہ موسمیاتی تبدیلی عام ہوتی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل ماحولیاتی تبدیلی اور شدید بارشوں کا سامنا کررہا ہے، سال 2020 ماضی کی نسبت زیادہ شدید رہا۔
عمران خان نے اپنے مضمون میں مزید کہا کہ سائنسدانوں کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید شدید ہوگا، سائنسدانوں کے مطابق ہمارا سیارہ زیادہ گرم ہورہا ہے۔