برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے اوپرا ونفری کو تہلکہ خیز انٹرویو  دیا جس میں انہوں نے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیے اور  بجلیاں گرا دیں۔

شہزادی میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادے ہیری کا یہ انٹرویو امریکا میں نشر کیا گیا ہے۔

میگھن مارکل نے کہا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو  یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔

میگھن مارکل نے بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اور ہیری کی شادی با ضابطہ تقریب سے تین دن پہلے ہوچکی تھی، شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی، شاہی خاندان نے مشکل وقت میں ذہنی سکون کےلیے میری مدد نہیں کی، یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سےغمزدہ ہوئی، درحقیقت میں نشانہ بنی جب کہ شہزادی کیٹ نےمعافی مانگی، غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کیے۔

 

Previous articleایٹین اور حبیب بینک لیمیٹڈ اسلامی کے درمیان ہاؤس فنانسنگ کے حوالے سے معاہدہ
Next articleمالم جبہ میں میراتھن ریس، ملک بھر سے خواتین اورمرد کھلاڑیوں کی شرکت