بھارت میں کسانوں کا مسلسل احتجاج رنگ دکھانے لگا، مودی کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی۔ بی جے پی کو اپنے گڑھ ایودھیا کے پنچایت انتخابات میں بھی شکست ہو گئی۔

زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے، مسلسل احتجاج کے بعد مودی کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے، بی جے پی کو اترپردیش پنچایت انتخابات میں بھی بڑا جھٹکا لگا ہے جہاں وہ اپنے گڑھ ایودھیا میں بھی شکست کھا گئی ہے۔

ریاستی انتخابات میں اترپردیش بھی بی جے پی کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے، مودی کو گزشتہ دنوں پانچ میں سے چار ریاستوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Previous articleبھارت میں مزید 3 ہزار 982 افراد کورونا سے ہلاک، 4 لاکھ 12 ہزارمریض سامنے آ گئے
Next articleکورونا بڑھنے کے خطرات، پنجاب حکومت کا 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ