بھارتی کسانوں کے احتجاج کو ایک سواکتیس واں روز ہوگیا، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، کالے قوانین کے خلاف کاشتکاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کر دیا۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ فوڈ کارپوریشن کا ادارے بند کرنے کی تیاری کر لی۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے ایف سی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے سرکار کالے قوانین کو کیا واپس لے گی، وہ تو ایف سی آئی ہی کو بند کرنے جا رہی ہے۔ ہریانہ کے کسان رہنما گورنام سنگھ نے کہا ہے کسانوں کے احتجاج سے نہیں بی جے پی کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔

دلی کے اردگرد دھرنوں کے دوران مظاہرین کی اموات کی تعداد تین سواکاون ہوگئی۔ زرعی قوانین کے خلاف کاشتکاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کر دیا۔

Previous articleفرانس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک، فرنچ اوپن ملتوی ہونے کا خدشہ
Next articleحکومت نے چینی پر سٹے کے خلاف قانون تیار کر لیا