بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ د تین لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے، عدالت نے مرکزی حکومت سے دلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر ریاستوں کے درمیان کھینچا تانی جاری ہے۔ دلی ریاست نے ہمسایہ ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش پر آکسیجن کی فراہمی روکنے کا الزام عائد کیا۔

دلی ہائی کورٹ نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

Previous articleرمضان ٹرانسمیشن: عامر لیاقت کی ویڈیوز پر عوام کے دلچسپ تبصرے
Next articleکورونا طوفان کی طرح پھیل رہا، عوام احتیاط کریں: نریندرا مودی