وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے اور تحریک لبیک پر پابندی کےلیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آج جمعرات تک کا بینہ ارکان کی رائے لینے کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

Previous articleپیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
Next articleبرطانیہ میں کورونا کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف