گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے جبکہ ترسیلات زر 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زر میں اضافے کی شرح 43 فیصد ہوئی ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ابھی عید آنے والی ہے اس پر ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت میں معاون کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے معاشی اشاروں میں اضافے کو پہلی اور تیسری کورونا وائرس کی لہر میں بطور فرق پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی اور تیسری لہر کے درمیان یہ پہلا فرق ہے ۔

رضا باقر نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بنیاد پر ایل ایس ایم میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔


Previous articleایرانی ایٹمی گھر میں پراسرار حادثہ، حکام نے دہشتگردانہ اقدام قرار دے دیا
Next articleبیساکھی میلے میں شرکت کیلئے ایک ہزار 100 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری