سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے اور کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

جنگ کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصا ٹیسٹ پاس ھیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے رہی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کردیا جائے.

ساتھ کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا بھی امکان ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمندان واپس لیے جاسکتے ہیں۔

Previous articleعلی اسجدملہی نے انتخابات میں والد اور بیٹی نوشین دونوں سے شکست کھائی
Next articleکورونا وائرس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز 16 مئی تک مؤخر