دنیا کا پہلا تین آنکھوں والا بچھڑا برطانیہ کے علاقے ویلز کے فارم میں دیکھا گیا ہے۔

ویلز کے ایک فارم میں جانوروں کی ڈاکٹر ‘مالن ہیوز ‘معائنہ کی غرض سے گئیں تو انہوں نے تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیں۔

اس بچھڑے کی عمر 4 ماہ ہے جو کہ صحت مند ہے جبکہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اسے اس تیسری اضافی آنکھ سے کچھ دکھائی دیتا ہے یا نہیں۔

مالن ہیوز کے مطابق بحیثیت ڈاکٹر اس قسم کا جانور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر اس کی یہ آنکھ بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن اس کی آنکھ میں سے کسی قسم کا مواد خارج ہو رہا ہے، اس لیے یہ جاننا ناممکن ہے کہ دراصل اس کی آنکھ کے اندر ہو کیا رہا ہے.

Previous articleفلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
Next articleبجٹ میں 110 ارب روپے کا زرعی پیکج متوقع