بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا مگر معیشت نہیں سدھر سکی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، نوے روز میں سب بہتر کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب تک کچھ نہیں کر سکے، معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے، اگلے دن کابینہ مسترد کر دیتی ہے۔

 

Previous articleاسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چین
Next articleحکومت کا کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ