جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے جمعیت کے سابق ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ کے دوران انہیں گرفتار کیا۔

ڈی پی او آصف بہادر کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے مفتی کفایت اللہ دو ماہ تک روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر آئے تھے۔

Previous articleخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی گئی، چار نئے وزراء نے حلف اٹھالیا
Next articleجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد