وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے بیان پر آج خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے بانٹنے کی ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں، ووٹ بیچنے والے مجرموں کو بچالیا، الیکیشن کمیش نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں۔ الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا۔

Previous articleSpecial session of National Assembly convened on Saturday, The big decision for PM’s vote of confidence
Next articleپی آئی اے کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحالی کا اعلان