پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان اور بھارت کے بارڈر پر بہن کے ہمراہ پاوری ویڈیو بنالی۔
 
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔
 
مذکورہ ویڈیو میں جنت مرزا اپنی بہن اور ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم کے ہمراہ پاک بھارت بارڈر پر موجود ہیں۔
 
جنت مرزا نے پاوری گرل دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہم ہیں، یہ پاکستان ہے، وہ انڈیا ہے اور یہاں ہماری پاوری ہورہی ہے۔‘
 
ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاک بھارت بارڈر پر ہماری پاوری ہورہی ہے۔‘
Previous articleنوازشریف اور شہباز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پرتبادلہ
Next articleسعودی عرب میں رواں سال پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان