جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر بیورن فورٹن نے دین حق کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔

اس بات کی تصدیق جنوبی افریقا کے ایک دوسرے کرکٹر تبریز شمسی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر دی جس میں انہوں نے بیورن فورٹن کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق بیورن فورٹن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے عماد رکھ لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2011ء میں جنوبی افریقی کھلاڑی وین پارنیل نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ بیورن فورٹن بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 2019ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بیورن فورٹن نے اب تک ایک ون ڈے اور سات ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹی ٹوںٹی میں 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Previous article2022ء کے آخر تک کورونا مکمل ختم دنیا معمول پر آجائیگی، بل گیٹس
Next articleمارچ 2021ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 13.21 فیصد اضافہ