جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے فین ہوگئے ہیں۔

انہوں نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’محمد رضوان اب بھی بلاتعطل اسکور کر رہے ہیں، رضوان اب آپ کسی اور کو بھی موقع دیں۔‘

تبریز شمسی نے محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے ازراہِ مذاق لکھا کہ ’بھائی مذاق مذاق میں رنز ہی اسکور کیے جارہے ہو کسی اور کو بھی موقع دو اب۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’انہیں بھی اپنی پرفارمنس سے زندہ رہنا ہے۔‘

Previous articleشہباز شریف کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں پیش
Next article4 سالہ بچی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا