ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سرگودھا، میانوالی، ملتان، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Previous articleپی ایس ایل6: کوالیفائر اور ایلی منیٹر میچز آج ہوں گے
Next articleنسلہ ٹاور کے بلڈر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان