پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

شہلا رضا کی ٹوئٹ کا عکس — فوٹو: اسکرین گریب

انہوں نے مزید کہا کہ ’خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایک بار پھر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طلب کیا ہے۔

Previous articleشوکاز پر پی پی اور اے این پی جواب دیکر بات ختم کرسکتے تھے: شاہد خاقان
Next articleدوست تھا دشمنی کی جانب کیوں دھکیل رہے ہیں، جہانگیر ترین کا وزیراعظم سے شکوہ