پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب کا پہلا مسودہ تیار کرلیا ہے اور کتاب کو پی ڈی ایف میں مفت دستیاب کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی کتاب کا پہلا مسودہ تیار ہوگیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں‘

ٹوئٹ پر ایک مداح کے جواب کہ وہ انہیں اس کتاب کی ایک کاپی مفت فراہم کریں گے یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ انشاءاللہ اُن کی کتاب پی ڈی ایف سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے فری ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ ہوگا۔

اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔

 

Previous articleشادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور، اسکولوں سے متعلق بھی نظرثانی ہوگی
Next articleفیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد