دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، بانڈز کی قیمت کا تعین آج کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کا دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کرنے کا منصوبہ، یورو بانڈز کی مدت معیاد 5، 10 اور 30 سال رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزرت خزانہ کے مطابق پانچ سال کے بانڈز پر شرح منافع 6 اعشاریہ 25 فیصد، 10 سال کے بانڈز پر شرح منافع 7 اعشاریہ 5 فیصد اور 30 سال کے بانڈز پر شرح منافع 8 اعشاریہ 85 فیصد ہوگا جبکہ ان بانڈز کی قیمت کا تعین بھی آج ہی کیے جانے کا امکان ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کے اجراء سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز ہونے والی سرمایہ کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔