وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پنجاب، خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

اسلام آباد میں وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کے علاوہ اعلیٰ ثانوی تعلیم کمیشن اور تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے اور ملک میں تعلیم اور بیماری کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ پنجاب کے چند اضلاع بالخصوص لاہور میں بیماری کا پھیلاؤ خاصہ تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بہت زیادہ مسائل ہیں، جبکہ یہی صورتحال آزاد کشمیر کے بھی چند اضلاع میں ہے تاہم سندھ، بلوچستان، اور گلگت بلتستان میں بیماری کی صورتحال قدرے بہتر ہے۔

Previous articleچیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، فیصلہ محفوظ
Next articleبعض سیاسی جماعتوں کے سرکردہ افراد شوگر مافیا کے ساتھ ہیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے