اسلا آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لے لیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ فارغ ہیں، ہماری نظر میں تو وہ پہلے ہی فارغ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا، ان میں سے چند نے ٹکٹ کی بات کی ورنہ اکثریت نے حکومت کی ناکامی کی بات کی، کسی نے ہم سے پیسے کی کوئی بات نہیں کی اور ناہی ہم نے کسی کو پیسے دیے۔

Previous articleپی آئی اے کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحالی کا اعلان
Next articleوزیراعظم اعتمادکا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہوجائیگی: شیخ رشید