پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ دو رہنما پوری پی ڈی ایم پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ہم ایسی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے جس پر آئی ایس پی آر کو بیان جاری کرنا پڑے۔

 دوسری جانب نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کی بی ٹیم بننا بھی چاہا تو عمران خان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہےکہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے بعد 26 مارچ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

Previous articleمودی کا وزیراعظم عمران خان کو خط، یوم پاکستان کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
Next article’پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ڈی ایم کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے‘