اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک  پیغام میں انہوں نے بتایا کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، ہم حضورﷺ کی امت ہیں اور ان پر جان بھی قربان ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا حکمرانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے۔

ساتھ ہی انہوں نے کالعدم مذہبی جماعت  کی جانب سے مظاہروں پر کہا کہ املاک کا نقصان یا جانی و مالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں۔

 

Previous articleانگین آلتان کی سمندری لہروں پر سرفنگ
Next articleبھارت بھی سفری پابندیوں کی برطانوی ریڈلسٹ میں شامل