لاہور میں رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے۔

 علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن جمع ہوگئے اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرکے کنٹینرز کو آگے بڑھنے پر مجبور کردیا۔ لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ انتظامیہ جاتی عمرہ پر آپریشن کرنا چاہتی تھی جب کہ عظمی بخاری نےکہا کہ حکمران اپنے قد کے مطابق حرکتیں کریں، قد سےاوپرنہ بڑھیں، حکومت کا آج کا ایڈونچر پیک کرواکےگھربھجوا دیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے پر چیف سیکرٹری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپرمقدمہ درج کروائیں گے۔

Previous articleپاکستان میں کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے
Next articleایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ کیخلاف ایکشن