پاکستان کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس کی پہلی شادی سے متعلق بہت کم لوگ واقف ہیں۔
زارا نور عباس کی پہلی شادی 2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے ہوئی تھی جو کہ صرف 3 سال چل سکی تھی اور زارا نور عباس اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر وطن واپس اپنی فیملی کے پاس آ گئی تھیں۔
زارا نور عباس کا اپنی پہلی شادی اور اس کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُنہیں اداکاری کا بہت شوق تھا اور انہوں نے اپنے والد سے بہت مشکلوں کے بعد ایک پروجیکٹ کی اجازت لی تھی، اُنہوں نے شادی سے قبل ایک پروجیکٹ میں اداکاری بھی کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔‘