زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی زمبابوے کے لیے روانہ ہو گئے، قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

تمام کھلاڑی براستہ دبئی زمبابوے کے شہر ہرارے پہنچیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا شامل ہیں۔ سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان،‏ نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود بھی زمبابوے روانہ ہو گئے ہیں۔

‏ہرارے پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Previous articleٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیراعظم
Next articleلاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح صویرے بوندا باندی